اہم ترینتعلیم و صحتگلگت بلتستان
ڈاکٹر نواب خان کی بطورڈی۔ایچ۔او استور ہسپتال میں تعیناتی، عوام میں خوشی کی لہر
استور(طاہریوسف ) ڈاکٹر نواب خان کی بطور ڈی ایچ او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور تعیناتی پر عوامی حلقوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر نواب ایک فرض شناس انسان ہیں ان کی اعلیٰ عہدے پرتعیناتی سے ہسپتال میں بہتری آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے فرزند استور ڈشکن ڈاکٹرنواب خان کو ڈی ایچ اواستور تعینات کرکےباقدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیاسی اور عوامی حلقوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹر نواب خان کی بطور ڈی ایچ او تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال استور تعیناتی خوش آئند اور عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔
سیاسی اور عوامی حلقوں کا مزیدکہنا تھا ڈاکٹر نواب اعلیٰ قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں وہ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال استور رہ چکے ہیں اوراپنی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے استور ہسپتال کی کارکرددگی کوبہتر بنانے میں انہوں نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نواب نے صحت کی سہولیات تک عوام کی رسائی یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال استورکے ایکسرے ، او پی ڈی ، ای سی جی ، لیبارٹری اور وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات میں مزید بہتری لانے کی بھر پور کوشش کرونگاتاکہ ضلع بھر سےآنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو اور ان کو ہسپتال کے کسی بھی شعبے میں دشواریوں کا سامنا پیش نہ ہو
انہوں نے کہا ہسپتال میں طبی سہولیات موجود ہیں بلکہ ڈاکٹرز ، نرسز سمیت تمام طبی عملہ انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے کر مریضوں کی خدمت کےلئے کوشاں رہتے ہیں اور اس میں مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائیں گے ۔