شہید سیف الرحمن ہسپتال میں مریضوں کے تیمارداروں کا احتجاجی مظاہرہ
گلگت(سٹاف رپورٹر)سیف الرحمن شہید ہسپتال میں متعدد مریضوں کے آپریشن کا عمل رکنے سے مریضوں کے رشتہ داروں کی جانب سے ہسپتال کے باہر مین شاہراہ کو بلاک کرکے احتجاج کیا گیا اس دوران جوٹیال روڈ اور ہسپتال جانے والے مین روڈ کو بلاک ہونے سے مریضوں سمیت شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
مظاہرین کا کہناتھا کہ متعدد مریضوں کو آپریشن کی تاریخ دی گئی اور اپریشن تھیٹر میں لیے جانے پر ڈاکٹرز نے آپریشن کرنے سے انکار کردیا اور ڈاکٹرز کا موقف ہے کہ آکسیجن ختم ہوا ہے بغیر آکسیجن کے آپریشن ممکن نہیں ہے جسکی وجہ سے متعدد مریضوں کی زندگی کیلئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے
مظاہرین کا کہناتھا کہ ہسپتال میں ادویات ہیں اور نہ کوئی اور سہولیات صرف شاندار بلڈنگ کھڑی کی گئی ہے جس کو دیکھ کر لوگ دوکہ کھا جاتے ہیں مظاہرین کا کہناتھا ہسپتال سے کسی قسم کی کوئی دوائی نہیں ملتی ہے بخار کی گولی بھی باہر سے لانا پڑتی ہے۔
اس دوران سیف الرحمن ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے پرونشنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت سے آکسیجن کے چند سلنڈر منگوائے گئے جس پر مظاہرین نے احتجاج ختم کیا۔