اہم ترینعوامی مسائلگلگت بلتستان

منی مرگ قمری میں لیویز فورس کی مدد سے تین روز سے بند بجلی کو بحال کر دیا گیا

استور(نائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر شونٹر محمد حسین بٹ کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار منی مرگ عبدلحمید اور ایس ڈی او احسان علی محکمہ واٹر ان پاور نے لیویز فورس کی مدد سے منی مرگ قمری تین روز سے بند بجلی کو بحال کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حالیہ برف باری میں منی مرگ قمری میں بجلی کے کمبوں کو نقصان پنچا تھا جس کی وجہ سے بجلی مکمل کٹ چکی تھی محکمہ

واٹر ان پاور منی مرگ کے ملازمین عمائدین منی مرگ قمری اور لیویز فورس منی مرگ کی جوانوں کی کوشش سے آج بجلی کو بحال کر دیا گیا۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ومحکمہ برقیات ملازمین کو حوصلہ افزائی کرے حالیہ برفباری کے دروان محکمہ برقیات نے حفاظتی اقدامات نہ ہو نے کے باوجود جس قدر جواں مردی سے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کو اندھیرے کے عذاب سے نکالا اس پر ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ برقیات کے تمام تر ملازمین کو حفاظتی کٹس فراہم کرنے کیساتھ ساتھ ان کی تنخواہیں کی بروقت ادئیگی کرتے ہوئے ر سک الاونس کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ یہ محکمہ کے ملازمین اپنے فرائض بخوبی انجام دے سکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button