اہم ترینگلگت بلتستان

فوکل پرسنز کی تعیناتی کے معاملے پر نظر ثانی کرینگے ، انجینئر امیر مقام

اسلام آباد(وطین نیوز)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اکرام مشتاق اور اسام قریشی نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں حالیہ دنوں یوتھ پروگرام کیلئے گلگت بلتستان سطح پر دو فوکل پرسنز کی تعیناتی پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ ساجد عثمانی کی تعیناتی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی زخموں پر نمک پاشی ہے اور نظریاتی لوگوں کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے جو مسلم لیگ (ن) میں کہیں سالوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ساجد عثمانی کا تعلق نہ گلگت بلتستان سے ہے اور نہ ہی مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان سے ہے ایک کشمیری بندے کو گلگت بلتستان کے کوٹے پر مسلط کرنا سراسر زیادتی ہے۔

رہنماؤں نے مزید واضح کیا کی گلگت بلتستان میں باصلاحیت اور متحرک پڑھے لکھے نوجوان موجود ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے پارٹی میں سب کارکنوں کی مخلصی قابلیت اور سنیارٹی پیسے کی ترازو میں کم نظر آرہی ہے،

دونوں رہنماؤں کے تحفظات سن کر امیر مقام نے اتفاق کیا اور یقین دہائی کریں کہ وہ اس کے اوپر پر نظر ثانی کرے گا اور میں ہر گیز ایسا ہونے نہیں دوں گا جلد ہی یہ نمائندگی گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو دی جائیگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button