استورسوشل میڈیا کی بے بنیاد خبروں کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں، ابرار احمد مرزا
استور (بیورو رپورٹ) ضلع استور کے دورافتتادہ اور دفاعی و سیاحتی اعتبار سے اہمیت کے حامل منی مرگ میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و ضلعی انتظامیہ کیجانب سے کھلی کچہری کااہتمام۔
کھلی کچہری کے موقع پر عوام نے ہیلتھ،تعلیم،فارسٹ،بجلی ودیگر مسائل کے حوالے سے انبار لگائے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابراراحمد مرزا نے عوامی مسائل غور سنے اور محکمہ کے سربراہ سے بریفنگ بھی لی اور کہا کہ گلگت بلتستان اور بالخصوص اس طرح کے پسماندہ ایریا میں ضرور عوام کو مسائل کا سامنا ہے۔ حکومت آپ کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
انشا ء اللہ جو بھی بنیادی مسائل ہیں اور ہنگامی بنیاد پر حل ہونے والے ہیں ان کے لیے اقدامات کئے جائے گے،سوشل میڈیا کے اندر مختلف قسم کے بے بنیاد خبریں بھی دیکھنے کو ملتی ہے جس کا حقائق سے تعلق نہیں۔بعض غلط خبریں پھیلا کر معاشرے خواہ مخواہ میں پروپیگنڈے کر رہے ہیں جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔
یہاں کی لوکل عوام ہوٹلنگ کرنا چاہ رہے ہیں تو وہ لوکل گورنمنٹ اتھارٹی پر اپلائی کریں اس حساب سے کھولنے کی اجازت دی جائی گی کوئی منع نہیں ہے۔ گندم کے حوالے سے وفاق گلگت بلتستان کے لیے 7 کلو کی حساب سے گندم دے رہی ہے ایشو جی بی کے اندر ہی ہیں وفاق سے کوئی ایشو نہیں ہم سے کوئی مختلف طریقے سے چوری کر رہا ہے اس مسلے پر اکٹھا ہونا سب کے لیے ضرور اور منصافہ تقسیم کرنے کی ضرورت ہے جس گندم کا مسلہ حل ہو گا۔
یہاں آبادی کے ایشوز کے حوالے سے منصافانہ تقسیم کے لیے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ گندم کے ضرور ایشوز ہے اس کے حل لیے ہم سب نے ملکر کام کرنا ہے۔آپ سروے میں ہمارے ساتھ دیں مسلہ کا حل جلدی ہو گا۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کروانے کی پوری کوشش کی لیکن سروے کرنے کو کوئی تیارنہیں اس میں دوبارہ سروے کروا دی جائے اگر کوئی غریب اور حقدار مس اس کو ضرور اس کا حق ملے گا۔
پاور پراجیکٹ اور روڈ اقداما ت کئے جا رہے ہیں۔ روڈ کی بحالی کے حوالے سے ہماری ٹیم بھر کوشش کررہی اور اس حوالے سے پاک فوج کا بھی مکمل تعاون رہتا ہے۔ محکمہ ورکس اور ڈیزاسٹر کی مشینری روڈ کے بحالی میں کام کر رہی ہے مشینری کی کمی ضرور ہے اس کے حل کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان نے عوامی مسائل کو جلد حل کرنے کی یقین دھانی کروائی اور محکموں کے سربراہان کو عوامی ایشو کو جلد حل کرنے کی ہدایات بھی جاری کی۔ کھلی کچہری کے موقعے پر ڈپٹی کمشنر محمد طارق،اے سی احسان اللہ،ایس ایس پی، عبدالصمد،ڈی ایف او زائداللہ،ڈی ڈی ایجوکیشن عبدالباری،ڈی ایچ او صلاح الدین،اے ڈی ڈیزاسٹر،محکمہ سول سپلائی، میڈیاٹیم سمت دیگر تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔