اہم ترینگلگت بلتستان

سکردو،فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کا قدردان فاونڈیشن کی کابینہ سے ملاقات

سکردو (وطین نیوز)جی بی فوٹوگرافرز ایسوسی ایشن کے وفد کا قدردان فاونڈیشن کے مرکزی کابینہ ممبران سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں تنظیمات کامل کے کام کرنے اور آئندہ تمام پروگرامز کی مشترکہ کوریج کرنے پہ اتفاق ہوا ہے۔

قدردان فاونڈیشن کا فوٹو گرافی کی دنیا میں اپنی خدمات دینے اور بلتستان کے قدرتی حسن کو دنیا تک پہنچانے والے بہترین فوٹوگرافرز کے لیے ایوارڈ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس موقع پہ قدردان فاونڈیشن کے چیف آرگنائزر کاچو افتخار احمد مقپون نے کہا کہ سیاحت جی بی کا واحد انڈسٹری ہے جس سے یہاں کی بے روزگاری،غربت اور جہالت دور ہو سکتی ہے جس کے لیے یہاں کے خوبصورت سیاحتی مراکز کو ڈسکور کرنے کی ضرورت ہے بلتستان کا چپہ چپہ حسین ہے لیکن اس حسن کو دنیا تک پہنچانے کی ضرورت ہیں یہ ہمارے فوٹوگرافرز دن رات محنت کر رہے ہیں اور پوری دنیا میں یہاں کے قدرتی مناظر پہنچارہے ہیں جس کے لیے پوری قوم کو ان کی قدر کرنی چاہیے۔

اس میٹنگ میں قدردان فاونڈیشن کی جانب سے کاچو افتخار احمد کے علاوہ وزیر عباس،امتیاز صادقی،کاچو نوید،کاچو گلفام اور احمد کمال شامل تھے جبکہ فوٹو گرافر ایسو سی ایشن کی جانب سے علی نوری،زاہد بھائی اور یاور طالب مٹینگ میں شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button