استور ویلی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ہے، اسسٹنٹ کمشنر احسان الحق
استور(نمائندہ خصوصی) سسٹنٹ کمشنر استور احسان الحق کی زیر نگرانی میں استور ویلی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔گذشتہ تین دنوں کی بارشوں کے باعث استور ویلی روڈ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے مختلف مقامات پر بلاک ہوا تھا۔
اسسٹنٹ ڈایکٹر امتیاز احمد محکمہ ڈیزاسٹر منجمنٹ استور ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ استور، ایس ڈی او اور روڈ انچارج محمد یعقوب کی نگرانی میں بھاری مشینری اور بلاسڈنگ کی مدد سے استور ویلی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ استور نے عوام اور سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ رات کے وقت سفر کرنے سے گریز کریں کیونکہ پہاڑوں سے پتھر گرنے کا اندیشہ ہے دن کی روشنی میں سفر کیا کریں تاکہ آپ کوکسی پریشانی کا سامنا کرنا نہ پڑے۔اس موقع پر ایس ڈی او ہیڈ کواٹر کا کہنا کہ استور سے گلگت تک روڈ حالیہ بارش کے باعث بری طر ح بند ہوا تھا،
جگہ جگہ سلائیڈنگ ہوئی تھی جس پر انتظامیہ کی پوری ٹیم نے جان ہتھلیی پر رکھ کر بڑی محنت سے ویلی روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید بتایا کہ اگر موسم صاف ہوا تو آج دیگر علاقوں کی سڑکیں بھی کھول دیا جائے گا۔ اس کے بعد بالائی علاقو ں کے روڈ کھولنے کے حوالے سے اقدامات کئے جاینگے۔
سسٹنٹ کمشنر استوراحسان الحق نے کہا ہے ضلع استور میں سیاحت کو فروغ دے کر ضلعیکو معاشی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو درپیش تمام مسائل کو جلد از جلد حل کر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔اسسٹنٹ کمشنراستور احسان الحق کا کہنا تھا استورانتطامیہ جس قدر ممکن ہو سیاحوں اور عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
تمام سٹرکوں کو کلیئر کیا جائے اور مینٹیننس ورک کو جلد از جلد مکمل کر کے ٹریفک کی روانگی کو مکمل طورپر بحال کیا جائیگا۔ ان کا کہنا ہے سیاحوں کو اب تک کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے گے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت کا شعبہ قومی معیشت کو مضبوط بنانے اور ملک کو ترقی و خوشحالی کیلئے فعال کردار ادا کررہا ہے۔ پاکستان میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں اور غیر ملکی پاکستانیوں کو ملک کی ثقافت، ماحولیاتی سیاحت اور مذہبی سیاحت کیلئے راغب کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔