اہم ترینگلگت بلتستان

غذر، بجلی چوری روکنے، بلات کی وصولی کیلئے دو ہفتے کی مہم چلانے کا فیصلہ

غذر (بیورو رپورٹ)ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حبیب الرحمن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سطح کی بجلی کی چوری اور واجبات کی ادائیگی کی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی،

میٹنگ میں ایس ڈی او واٹر پاور،ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سیاحت،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر اور ایس ڈی او محکمہ تعمیرات نے شرکت کی،

ایس ڈی او واٹر پاور نے میٹنگ کے شرکاء کو اب تک کی بجلی کی کی وصولی اور بقایہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بجلی کی چوری اور بقایہ جات کی وصولی کے لیے دو ہفتے کی خصوصی مہم چلائی جائے گی،

عوام الناس کو مساجد،جماعت خانوں،نمبردارن سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے آگاہی دی جائیگی،اس مہم میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا بھر پور تعاون حاصل ہوگا،مہم کی روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کے حوالے ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button