اہم ترینگلگت بلتستان

KIUویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئےAKAHکے تجربات سے استفادہ کریگی

گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے کنسلٹنٹ انجینئر جاوید نے ملاقات کی۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جامعہ قراقرم میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

ملاقات میں فیصلہ کیاگیاکہ جامعہ قراقرم کے مختلف حصوں میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بنانے کے لیے آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے تجربات سے استفادہ کیاجائے گااور سیوریج کے پانی کو ٹریٹمنٹ کرکے آبپاشی کے لیے استعمال میں لایا جائے گا۔ ملاقات کے دوران آغاخان ایجنسی فار ہیبی ٹاٹ(AKAH)کے کنسلٹنٹ انجینئر جاویدنے کہاکہ آکاہ جامعہ قراقرم میں آبپاشی کے لیے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کے لیے بھرپور معاونٹ فراہم کرے گی۔اس حوالے سے آکاہ اپنے تمام تر وسائل کو بروکار لائے گ

ی۔اس سے قبل وائس چانسلر کے آئی یو ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے قراقرم یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے سٹاف کے لئے منعقدہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم ٹریننگ سیشن میں شرکت کی۔سیشن کو کالجز کے سٹاف کے لیے اہمیت کے حامل قرار دیتے ہوئے سیشن میں بتائے گئے باتوں کو کالجز میں بروکار لانے پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button