ڈپٹی کمشنر گلگت کا کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے ہمراہ سٹی و پی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ
گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ نے PHQ ہسپتال اور سٹی ہسپتال کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے حوالے سے کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ممبران کے ہمراہ دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے پی ایچ کیو ہسپتال گلگت کا دوے کے موقع پر ہسپتال کی صفائی ستھر ائی اور تزئین و آرائش کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس دوران ایم ایس پی ایچ کیو نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایم ایس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں جن وارڈ میں ایئرکنڈیشز نہیں ہیں اُن وارڑ کا جائزہ لیا جائیگا۔ ایم ایس نے بغیرایئرکنڈیشز والے وارڑ کا دورہ کرایا جن میں فیملی ونگ اور میل ونگ کے وارڑ کے لئے 10 ایئرکنڈیشز کی ضرورت ہیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے دوران فیملی وارڑ کا فرش/ ٹائیل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو ا تھا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے نوٹس لیتے ہوئے ایکسیئن بلڈنگ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹائیل کی جلداز جلد مرمت کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے بیڈ شیٹ گندا ہونے کا بھی نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس پی ایچ کیو ہسپتال کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر بیڈ شیٹ کو تبدیل کرائیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے ہسپتالوں کے لئے ایئرکنڈیشز دینے کا جو وعدہ کیا تھا جوکہ اب پی ایچ کیو ہسپتال کے لئے 10 ایئرکنڈیشز کا بندوبست کریں جس پر کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ممبران نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جلداز جلد پی ایچ کیو ہسپتال کے لئے 10 ایئرکنڈیشز ایشو کئے جائینگے
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر گلگت نے کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ممبران کے ہمراہ سٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایس ایم سٹی ہسپتال موقع پر موجود نہ ہونے پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایم ایس کو فون کر کے ہدایات جاری کئے ہیں کہ وہ سٹی ہسپتال میں جن وارڈ میں ایئرکنڈیشز موجود نہیں ہیں اُن وارڑ کی لسٹ فراہم کریں تاکہ جلداز جلد کنٹریکٹر ایسو سی ایشن گلگت بلتستان کے ممبران سٹی ہسپتال کی کمی کو دور کریں گے۔