گلگت ، ضلعی انتظامیہ کا اگلے 4روز کیلئے غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل
گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر /چیئرمین ڈی ڈی ایم اے گلگت امیر اعظم حمزہ نے ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کو مطلع کیا جا تا ہے کہ محکمہ موسمیات کی پر یس ریلیز NWFC-5(10A)/2017/68 تاریخ27فروری 2024 کے مطابق29فروری سے 03مارچ 2024کے دوران وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھا بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ممکنہ بارشوں /برف باری کی وجہ سے گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈ نگ قوی امکان ہے جس کے سبب زمینی آمدورفت بھی معطل ہونے کا امکان ہے۔
لہذا ضلع گلگت کے تمام عوام الناس کواپیل کی جاتی ہے کہ اس نوعیت کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں بل بورڈ س، بجلی کے تاروں اور پرانی درختوں کے نیچے جانے سے اجتناب کریں۔کسی بھی ناگہانی صورت حال کے پیش نظر بلخصوص نلتر،گاشو، پہوٹ، کارگاہ،،بگروٹ، ہراموش، بارگو، شروٹ اورجگلوٹ گوروکے عوام النا س کومطلع کیا جا تا ہے کہ اس دوران پہاڑی علاقے جہا ں لینڈ سلائیڈنگ یا پتھر گرنے کا خطرہ ہو وہاں پر روزمرہ امور کے سلسلے میں سفرسے گریز کریں۔
اس کے علاوہ خطرناک مقامات پر سکونت پذیر لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایات دی جاتی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایگزیکٹیو انجینئر B&R اور ایکسیئن واٹر اینڈ پاور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سٹاف بمعہ مشینری الرٹ رکھیں اور ضلع گلگت کے حدود میں روڈ بلاک ہوئے مقامات میں ایمرجنسی بنیاورں پر روڈ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں اور ضلع گلگت میں بارش کی وجہ سے بجلی کے جو بھی مسائل درپیش ہونے کی صورت میں فوری پر مسائل کو دور کرنے کی ہدایت دی۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ریسکیو آفیسر گلگت 1122کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مشینری ااور سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لئے الرٹ رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت / دنیور / جگلوٹ میں جملہ فیلڈ سٹاف کو کسی بھی ہنگامی صورت میں بروقت کاروائی کے پیش نظر الرٹ رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایچ او گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر ز، ایمبولینس اور سٹاف کو ہائی الر ٹ رکھیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورت حال سے بر وقت نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس الرٹ کو بار بار عوام الناس کی آگاہی کے لئے نشر کریں۔