اہم ترینگلگت بلتستان

چیف انجینئر کیساتھ توہین آمیز سلوک، محکمہ ورکس ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان

سکردو (وطین نیوز)محکمہ ورکس کے تینوں ریجنز میں آج قلم چھوڑ ہڑتال کا اعلان،سینئر آفیسر کے ساتھ ضلعی انتظامیہ گلگت کا توہین آمیز سلوک اور FIR کے اندراج کے خلاف احتجاج۔متعلقہ ادارے فوری طور پر معافی مانگے اور،FIR واپس لے،ملازمین کا موقف، محکمہ کے موقف کے مطابق چہلم ڈیوٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ گلگت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ایک ویگو گاڑی کو طلب کی جو کہ سیکرٹریٹ کے کسی آفسر کے زیر استعمال میں تھی جس کو چھوڑ کر اس کی جگہ بغیر اجازت نامہ چیف انجینئر گلگت ریجن کی گاڑی کو فورس کے ذریعے زبردستی ان کے گھر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ جو کی ایک سینئر ترین آفیسر کی توہین ہے۔اور الٹا ان کے گھر والوں کے خلاف FIR بھی درج کی گئی اس کے ردعمل میں آج محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان کے تینوں ریجنز میں دفتری سٹاف نے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ہے جبکہ معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں تمام فیلڈ سٹاف نے بھی کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دی ہے جس میں واٹر سپلائی کی بندش اور سڑکوں پر کام روکنا شامل ہے۔ضلعی انتظامیہ گلگت کے ناروا سلوک اور چیف انجینئر گلگت ریجن پہ درج FIR کے خلاف محکمہ مواصلات و تعمیرات عامہ گلگت بلتستان کے تینوں ریجن بشمول ضلع کھرمنگ میں بھی محکمہ تعمیرات آفس میں ایکسین تعمیرات اشرف حسین کی قیادت میں آج قلم چھوڑ ہڑتال کی جسکے باعث دفتری امور کافی ٹھپ رہا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعمیرات گلگت آفس سے چہلم ڈیوٹی کے لیے ضلعی انتظامیہ گلگت نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی ایک ویگو گاڑی کو طلب کی جو کہ سیکرٹریٹ کے کسی آفسر کے زیر استعمال میں تھے جس کو چھوڑ کر اس کی جگہ بغیر اجازت نامہ چیف انجینئر گلگت ریجن کی گاڑی کو فورس کے ذریعے زبردستی ان کے گھر سے اٹھانے کی کوشش کی گئی۔ جو کی ایک سینئر ترین آفیسر کی توہین ہے۔اور الٹا ان کے گھر والوں کے خلاف FIR بھی درج کی گئی اس کے ردعمل میں آج محکمہ مواصلات و تعمیرات گلگت بلتستان کے تینوں ریجنز میں دفتری سٹاف نے قلم چھوڑ ہڑتال کی گئی ہے جبکہ معاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں تمام فیلڈ سٹاف نے بھی کام چھوڑ ہڑتال کی دھمکی دی ہے جس میں واٹر سپلائی کی بندش اور سڑکوں پر کام روکنا شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button