اہم ترینگلگت بلتستان

ڈی ایچ کیو ہسپتال علی آباد میں لیبارٹری عمارت کا افتتاح کر دیا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ) ڈپٹی کمشنر ہنزہ مہرین فہیم عباسی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال علی آباد میں سرینہ ہوٹل کی تعاون سے لیبارٹری عمارت کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا..

اس موقع پر ڈی سی ہنزہ نے سرینہ ہوٹل کے انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی تعاون سے ہنزہ کے مریضوں کو اپنے لیب ٹسٹ کروانے میں بہت آسانی ہوئی ہیں بہت سارے طبی ٹسٹ اس لیب میں ہونگے پہلے جو لیبارٹری تھی وہ بہت تنگ جگہ میں تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات پیش آ رہی تھی

اس لئے لیبارٹری کو وسیع اور سہولیات فراہم کی ہے مریضوں کی مشکلات میں کمی لانے کی بھر پور کوشش کی ہے لیب عمارت کا کام بہت اچھا ہوا ہے انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے مریضوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنی ہے ڈاکٹر مسیحا ہوتا ہے آپ کا اخلاق مریض کی آدھی علاج ہوتی ہے یہاں آنے والے مریضوں کو اس لیب سے بھرپور فائدہ ملنا چاہیے یہ آپ لوگوں کا کام ہے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر انجام دے

اس تقریب میں اسٹنٹ کمشنر ہنزہ طلحہ اسد محمود خان اسماعیلی ریجنل کونسل کے صدر کرنل ریٹائرڈ غلام کریم اور انجمن تبلیغ جعفریہ ہنزہ کے صدر شیخ اسلام الدین نے خصوصی شرکت کی.. پروگرام کے آخر میں ایم ایس ڈاکٹر عارف حسین نے لیبارٹری کے افتتاح میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button