دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ پر حادثے میں جاں بحق ورکرز کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم
چلاس (وطین نیوز)دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ نے گزشتہ سال ڈیم سائٹ پر بدقسمت حادثے کے دوران جاں بحق کنٹریکٹر کے چار ورکرز کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کردیے۔
امدادی چیک جنرل مینجر/پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم انجینئر نزاکت حسین اور دیگر متعلقہ حکام نے لواحقین کے حوالے کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ چیئرمین واپڈا انجینئر، لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) کی زیرصدارت واپڈا اتھارٹی کے اجلاس میں ڈیم سائٹ پر جاں بحق ورکرز کو امدادی رقوم دینے کی منظوری دی تھی۔
واپڈا اتھارٹی نے مین ڈیم سائٹ پر خدانخواستہ آیندہ کسی بھی حادثے میں جاں بحق کنٹریکٹرزکے ورکرز کو پانچ لاکھ روپے امدادی رقم دینے کی پالیسی کی منظوری بھی دی ہے۔
امدادی چیک ملنے پر جاں بحق ورکرزکیلواحقین نے چیئرمین واپڈا نجینئر،لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی(ریٹائرڈ)، چیف ایگزیکٹو آفیسر دیامر بھاشا ڈیم کمپنی عامر بشیر چودھری اور جنرل مینجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ انجنیئر نزاکت حسین کا شکریہ ادا کیا۔