گلگت، جوٹیال میں آوارہ کتوں کی بہتات سے شہری پریشان
گلگت (نمائندہ خصوصی) مشہور سماجی شخصیت اکبر جان نے کہا ہے گلگت سمیت جوٹیال کے مختلف علاقوں میں کتوں کا راج ہے عوام کے کھیت کھلیان، گھر بازار اور گلیاں آوارہ اور بھاؤلے کتوں سے بھر گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت تشویش پیدا ہوگئی ہے۔
اکبر جان نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے گلگت جوٹیال کے مختلف علاقوں میں کتوں کے ریوڑ دن رات کے اوقات میں زور و شور سے بونک کر آسمان سر پر اٹھاتے ہیں،دن کے اوقات جوٹیال سکوار کے چاروں اطراف کتے اپنی ٹولیوں میں غراتے گاڑیوں کے نیچے ارام کرتے بیٹھے ہوتے ہیں بازار میں سودا سلف لینے آنیوالے لوگ اور علاقے کی عوام ڈر کے مارے روڑ سے ایک طرف چلتے نظر آتے ہیں جبکہ شام کے بعد گھروں سے نکلنے لگتے ہیں تو اپنے ساتھ کوئی ڈنڈا یا پتھر ہاتھ میں اٹھا کر ایک دوسرے کے گھروں میں چلے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا آوارہ کتوں نے کئی بار دن دیہاڑے بھیڑ بکریوں سمیت انسانوں پر بھی حملہ کرتے ہیں۔ بعض مقامات میں کچھ خواتین اور بچوں کو کاٹنے کی شکایات موصو ل ہوئی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہیخصوصاً خواتین اور بچوں کو ان کی وجہ سے آمد ورفت میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
اکبر جان نے ڈپٹی کمشنر گلگت اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر ایک منظم انداز میں کتا مار مہم شروع کی جائے تاکہ ان کی جان مال مویشی اور کھیتوں کی قیمتی فصل تباہ ہونے سے محفوظ رہیں۔