متاثرین کا ائیر پورٹ کو بند کرنے کا اعلان، ہوائی اڈے کی سیکورٹی بڑھا دی گئی
گلگت(وطین نیوز) ائیرپورٹ متاثرین کی جانب سے ائیرپورٹ پورٹ کو بند کرنے کے اعلان کی وجہ سے ائیر پورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی
واضح رہے ائیرپورٹ متاثرین نے 20 اگست کو ائیرپورٹ کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر ڈپٹی کمشنر نے بروقت مداخلت کی اور اپیل کیا کہ وقت دیں تو متاثرین کا مسئلہ حل ہوگا جس پر ائیر پورٹ متاثرین ظہور احمد مختار خاص ائیرپورٹ متاثرین کے ساتھ چودہ رکنی وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں متاثرین نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ تین ہفتوں سے ہم دھرنے میں ہیں ابھی تک ایک سمری بناکر بجھوانے کا کام نہیں ہورہا ہے تو ہم اپنی زمینوں کو واپس لینے کا حق رکھتے ہیں ہمارا کوئی غیر قانونی مطالبہ نہیں ہے بلکہ ہم انصاف کے لئے دھرنے میں ہیں اور قانونی حق کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے مہلت مانگی اور کہا کہ ائیرپورٹ متاثرین کے حوالے سے موجودہ حکومت دن رات کام کررہی ہے
متاثرین کو ڈاکومنٹس کے ساتھ حکومت کی جانب سے کئے گئے کام دکھائے جس پر متاثرین کے 30 اگست تک حکومت کو مزید مہلت دی اور کہا کہ ہم 30 اگست تک حکومت سے توقع رکھیں گے کہ وہ اس مسئلے کو حل کرے گی مسئلے کو حل نہ کرنے کی صورت میں متاثرین جان دینگے لیکن اپنا حق لیکر رہینگے کیونکہ ان کی زمین مفت میں لی گئی ہے اور کوئی غیر قانونی اقدام نہیں اٹھارہے ہیں بلکہ کشمیر افیئرز توہین عدالت کررہی ہے اور ہمارا حق کے درمیان رکاوٹ بنی ہوئی ہے
متاثرین ائیرپورٹ نے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے مسئلے کے حل کی یقین دہانی پر 30 اگست تک دھرنے کو اپنی جگہ جاری رکھنے کا اعلان کیا اور 30 اگست تک حق نہ ملنے کی صورت میں ائیر پورٹ کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔