گورو جگلوٹ حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن گیا
گلگت (وطین نیوز) گلگت کا نواحی علاقہ گورو جگلوٹ حکومت اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن چکا ہے۔علاقے میں صحت،تعلیم اور ٍسڑکوں کی صورتحال ابتر۔گورو جگلوٹ میں موجود واحد ڈسپنسری میں سہولیات کا فقدان۔ڈسپنسر مرضی کا مالک بن چکا ہے دن 11 بجے ڈسپنسری آکر دن 1بجے چھٹی کرکے چلا جاتا ہے جبکہ ڈسپنسری میں پینا ڈول تک موجود نہیں۔
ایمرجنسی کی صورت میں پورے جگلوٹ میں بلڈ پریشر چیک کرنے کے لئے محکمہ صحت کا کوئی عملہ دستیاب نہیں ہے جگلوٹ گورو کی واحد ڈسپنسری اپ گریڈ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔جبکہ بوائز اور گرلز ہائی اسکول بھی نہیں ہے جسکی وجہ سے ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کو دور دارز علاقوں کی جانب رخ کرنا پڑتاہے۔
بیشتر طلبہ و طالبات تعلیمی سہولیا ت نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم کو خیر باد کہ دیتے ہیں۔ممبران اسمبلی ووٹ لینے کے بعد منظر عام سے غائب ہوتے ہیں۔مین سڑک پختہ نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام کو آنے جانے میں سخت دشواری کا سامنا ہے۔گورو جگلوٹ کمیٹی کے عہدیداروں
نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ زمہ دار حکام کو درخواست کرنے کے باوجود مسائل کے حل کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔ روڈ میں کوئی آسانی سے سفر نہیں کرسکتا۔ڈسپنری کو اپ گریڈ کرکے مکمل فعال بنایا جائے۔پرائمری اسکولز میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے۔لہذا وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان،رکن اسمبلی و منسٹر سہیل عباس،چیف سیکرٹری جی بی اور ڈپٹی کمشنر گلگت سے اپیل ہے کہ وہ علاقے کا دورہ کرکے عوامی مسائل سنیں اور مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں۔