اہم ترینگلگت بلتستان
امجد ایڈوکیٹ بس کا ٹکٹ لیکر ہوائی جہاز میں سفر کرنا چاہتے ہیں، فتح اللہ
گلگت (وطین نیوز)چئیرمین گلگت بلتستان بورڈ آف انویسٹمنٹ و رکن گلگت بلتستان فتح اللّٰہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و رکن گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کسی صورت سیاسی کارکن کی گفتگو نہیں تھی ،بے بنیاد الزامات سن کر شدید دکھ اور افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بائی روڈ ٹکٹ میں ہوائی جہاز کا سفر کرنے کی سوچ رکھنا احمقانہ عمل ہے، بیک وقت حکومت اور اپوزیشن نہیں کی جاسکتی ،سیاسی قد آور شخصیات کو مخصوص علاقے، رنگ نسل کی فکر سے نکل کر بات کرنی چاہیے۔