اہم ترینحادثات اور امواتگلگت بلتستان

گلگت ٹریفک حاد ثے میں خاتون سمیت2افراد جاں بحق، ایک زخمی

گلگت (نمائند ہ خصوصی) گلگت ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک 30سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گلگت مناور کے قریب استور سے آنے والی گاڑی گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 57سالہ خاتون زوجہ محمد نور سکنہ استورڈشکن موقعے پر جابحق ہوگئی جبکہ ڈرائیور خلیل الرحمن عمر 26 سال اور فیض عمر 30سال زخمی ہوگئے تھے جنھیں فوری طور پر مناور جی بی سکاوٹس ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں خلیل الرحمن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس درفانی سے رخصت ہوگئے۔

گلگت ڈسٹرکٹ ریسکیو ایمرجنسی آفیسر انجینئر طاہر شاہ کے مطابق دن 2 بجیکنٹرول روم کو کال موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122گلگت اور دنیور کے اہلکار ایمبولینسز سمیت روانہ ہوئے اور موقع پر پہنچ کر مقامی رضاکاروں کے ساتھ مل کر جان بحق ہونے والی خاتون اورزخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا تھا جہاں ایک اور زخمی خلیل الرحمن نے دم توڑ دیا ہے خلیل کی گاڑی پرومو کا نمبر استور 91 ہے اور تعلق ڈشکن سے ہی ہے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر طاہر شاہ کا مزید کہنا تھا اس اپریشن میں ریسکیو 1122کے چار ایمبولینسز نے حصہ لیا جبکہ ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر طارق عزیز اورشفٹ انچارج علی کاظمی بھی موقع پر موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان مولانا عبد السمیع سمیت ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے اپنے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات کو بُلند کرے، دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button