NDRMF کے وفد نے ریسکیو 1122کمپلیکس سکردو کا دورہ
سکردو (وطین نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (NDRMF) کے وفد نے ریسکیو 1122کمپلیکس سکردو کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسربلتستان ریجن امین الدین نے
NDRMF کے نمائندہ خاص کو ریسکیو 1122 بلتستان ریجن کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ NDRMF کے آفیسران نے ریسکیو 1122 کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ان کی تفصیلی بریفنگ بھی لی۔ NDRMFکے آفیسران نے ریسکیو1122 کی مزید استعدادکار کو بڑھانے کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122بلتستان ریجن امین الدین نے کہا کہ NDRMFکے تعاون سے فراہم کی جانے والی ایمرجنسی گاڑیاں اور موٹر بائیک ایمبولینسس ایمرجنسی سامان ملنے سے گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122 میں ایمرجنسی گاڑیوں میں اضافہ ہوا اور مزید بہتر طریقے سے پورے گلگت بلتستان کے تمام اضلا ع میں عوام کو ایمرجنسی سہولیات فراہم کئے گئے۔NDRMFکے افیسران نے ریسکیو1122کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے مزید اس قسم کے پروجیکٹس گلگت بلتستان ایمرجنسی سروسز ریسکیو1122کو دینے پر اتفاق کیا گیا۔