اہم ترینگلگت بلتستان
ایس سی او نے ضلع کھرمنگ کے گاؤں کمنگو میں سروس کا آغاز کر دیا
سکردو (وطین نیوز)ایس سی او نے ٹیلی کام کی جدید سہولیات کو مزید علاقوں تک وسعت دیتے ہوئے ضلع کھرمنگ کے نواحی گاؤں ”کمنگو” میں ایس کام موبائل سروس مہیا کر دیا۔
اس اہم پیشرفت سے نہ صرف ضلع کے مضافاتی علاقوں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ حل ہوا ہے بلکہ یہاں پر بسنے والے نوجوانوں کو ٹیلی کام کی جدید سہولیات موبائل اور انٹرنیٹ کی شکل میں میسر آگئی ہیں۔
اس علاقے میں اس سے پہلے ٹیلی مواصلات کی کوئی بھی سروس موجود نہیں تھی۔علاقے کے عوام اور نوجوانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے SCO کا شگریہ ادا کیا