مرکز، پنجاب و بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی کامیابی معاشی استحکام، ترقی و خوشحالی کی نوید ہے، حفیظ الرحمن
گلگت(وطین نیوز)سابق وزیراعلی و صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مرکز,پنجاب اور بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی معاشی استحکام ترقی اور خوشحالی کی نوید ہے مریم نواز کی سیاسی جدوجہد نے مضبوط جمہوریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے,پنجاب کے عوام پر مریم نواز کا اعتماد تعمیر وترقی کی جیت اور منفی پروپیگنڈے کی شکست ہے۔
مریم نواز کی پنجاب کے وزیراعلی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ مریم نواز نے عوامی خدمات کی ترجیحات قوم کے سامنے رکھ کر اپنے پانچ سالہ حکومت کا روڈ میپ واضح کردیا ہے اگلے پانچ سال پنجاب کے عوام کی انفرادی اور اجتماعی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی سے نفرت اور جھوٹ کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیگی۔سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) سابقہ پنجاب حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کی حقیقی خدمت کی ہے۔مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی میں پنجاب طرز کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پر عزم ہیں آمدہ الیکشن میں عوام کے اعتماد سے گلگت بلتستان میں ترقی اور خوشحالی کا بھرپور آغاز کیا جائے گا۔