اہم ترینگلگت بلتستان

شروٹ اور ہینزل کے زمینوں کے مسائل ریکارڈ کے مطابق حل کئے جائیں، امیر اعظم حمزہ

گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر /کلکٹر گلگت امیر اعظم حمزہ سے مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل کے نمبرداد اور عمائدین نے اپنے علاقوں کے زمینوں کے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔

مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل کے نمبرداد اور عمائدین نے کلکٹر گلگت کو اپنے اپنے علاقوں کے زمینوں کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے اپنے علاقوں زمینوں کے مسائل کے حوالے سے درخواستیں کلکٹر گلگت کو پیش کی۔ جس پر کلکٹر گلگت نے مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل کے نمبرداد اور عمائدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے علاقوں کے زمینوں کے جو بھی مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کئے جائینگے۔

کلکٹر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر عملدرآمد گلگت کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل زمینوں کے مسائل کو عملہ مال کی ریکاڈر کی روشنی کے مطابق حل کر کے ایک ہفتے کے اندار اندار تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل کے نمبرداد اور عمائدین نے کلکٹر گلگت کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔

کلکٹر گلگت نے مو ضع شروٹ اور موضع ہنزل کے نمبرداد اور عمائدین سے مزید کہا کہ عوام الناس کے ریکاڈر مال کی حفاظت کرنا اور عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر نا بحیثیت کلکٹر میر ی ذمہ داری ہے اورآپ لوگوں کے تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادورں پر حل کئے جائینگے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button