اہم ترینگلگت بلتستان

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی جیت کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے، ثروت صباء

گلگت (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ گلگت بلتستان کی سیکرٹری جنرل ثروت صباء نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں کامیابی جماعت کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ثروت صبا نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کی واضح برتری ملک کے اندر مسلم لیگ (ن) کی کامیاب پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

عوامی خدمت کا یہ سلسلہ اب جاری و ساری رہے گا۔ پارٹی کی قیادت میں اب ملک میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب کی عوام میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا آج دوسری پارٹیوں کا ووٹراور سپورٹر مایوسی کا شکار ہے کیونکہ عوام نے ان کے جھوٹے بیانیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت ملک میں مہنگائی میں کمی، اور عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔

اللہ نے چاہا توملکی حالات بہتر ہوں گے۔گلگت میں ترقی کے حوالے سے ثروت صبا کا کہنا تھا مسلم لیگ نون نے اپنے دور میں خطے میں بہت ہی قلیل عرصے میں میگا پر وجیکٹس پر کا م شروع کیا تھا۔ گلگت میں سابق وزیر اعلی و صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں ترقی کے وہ اہداف حاصل کئے تھے جن کی ملکی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی اور مسلم لیگ(ن) کے ادوار میں پاکستان کو اقتصادی دیوالیہ پن سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا تھا۔

نواز شریف کے وژن کے مطابق علاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ پر بھرپور توجہ دی جارہی تھی اب ایک بار پھر آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کا حل اور تعمیروترقی میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button