Uncategorizedاہم ترینگلگت بلتستان

روپانی فاؤنڈیشن کا 120خواتین کو ای سی ڈی کی جدید اور بنیادی تربیت فراہم

گلگت (وطین نیوز)روپانی فاؤنڈیشن پاکستان نے گلگت میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ارلی چائلڈ ہڈ ڈویلپمنٹ (ای سی ڈی) ٹریننگ پروگرام کے ایک سو بیس 120 خواتین شرکاء میں اسناد تقسیم کئے۔

روپانی اکیڈمی میں منعقدہ تقریب میں ڈائریکٹر روپانی فاؤنڈیشن شیر کریم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔گریجویٹس میں چھ ماہ کے ای سی ڈی ڈپلومہ پروگرام کے ستاسی شرکاء، تین ماہ کے کورس کے پینتس شرکاء، اور ایک ماہ کے ای سی ڈی کورس کے تیسں شرکاء شامل تھے۔ت

قریب کے دوران، ڈائریکٹر شیر کریم نے گلگت بلتستان اور پاکستان میں ای سی ڈی کو فروغ دینے میں روپانی فاؤنڈیشن کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بچوں کی مربوط ترقی کی تشکیل میں ای سی ڈی کے اہم کردار پر زور دیا۔روپانی فاؤنڈیشن کے سی ای او جلال الدین نے کہا کہ ادارہ ای سی ڈی کے پھیلتے ہوئے سیکٹر میں درکارانسانی وسائل کی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے فاؤنڈیشن کے مربوط پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ ہونے سے لے کر تین سال تک کے بچوں کے ساتھ ساتھ ماؤں اور دیگر دیکھ بھال کرنے والوں پر بھی توجہ دی جاتی ہے۔پروگرام کے دوران ڈائریکٹر شیر کریم، ڈائریکٹر یاسمین کریم، سی ای او جلال الدین، سنیئر ایجوکیشن ایڈوائزر بہادر علی خان، پرنسپل روپانی اکیڈمی فومازعزیز، ہیڈ پالیسی، پارٹنرشپس اور کیمونکیشن ذوالفقار علی خان نے شرکا میں اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button