اہم ترینکھیل اور ثقافتگلگت بلتستان

صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے، ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل حفیظ اللہ

گلگت (طاہر یوسف ) ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل حفیظ اللہ نے کہا ہے کھیلوں کی سرگرمیاں صحت مند معاشرے کیلئے انتہائی ضروری ہیں کھیلوں کے فروغ سے سماجی برائیوں کا خاتمہ ممکن ہے نوجوان نسل کو سماجی برائیوں سے دور رکھنے کیلئے کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے اور اپنے علاقوں شہر کی سطح پر مقابلوں کا انعقاد کروایا جائے کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہو تے ہیں کے وہاں اسپتا ل ویران ہو جاتے ہیں ۔
سنٹرل جیل مناور گلگت میں سپورٹس ویک کے سلسلے میں فائنل میچ جیتنے والی جیل سٹاف کی ٹیم کے مابین کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کے دوران ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل حفیظ اللہ نے کہا جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل ایک مسلسل جدوجہد کا نام ہے ، جو سماجی معاشرتی، معاشی، تعلیمی اور قانونی پہلوؤں میں بہتری کی ضرورت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا فرد کی اصلاح، قانون کو سماجی تعاون اور قانون پر عملداری کے ذریعے ہی ہم ایک پرامن معاشرہ قائم کرسکتے ہیں۔ ان اقدامات کی مؤثر نفاذ سے جرائم کی شرح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ جرائم و کرائم سے پاک معاشے میں لوگ زیادہ اپنے آپ کو زیادہ محفوظ مجسوس کرتے ہیں اور پرامن ماحول میں زندگی گزار سکتے ہیں لہذا ہماری یہ کوشش ہوگی کی آئندہ بھی اس کی سرگرمیوں کا انقعاد کرکے جرائم سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے کردار ادا کرینگے۔
سنٹرل جیل مناور گلگت میں سپورٹس ویک کے سلسلے میں فائنل میچ جیل سٹاف اور قیدیوں کے مابین والی بال میچ کا کانٹہ دارمقابلہ ہوا اور جیل سٹاف کی ٹیم نے فاۂنل میچ جیت کر پورے ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم بن گیئ.سپرٹینڈنٹ جیل محمد سلیم صاحب کی احکامات کی روشنی میں میچ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے۔میچ کے اختتام ڈپٹی سپرٹینڈنٹ جیل حفیظ اللہ نے کھلاڈیوں میں انعامات تقسیم کر کے کھلاڈیوں کو داد دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button