گلگت بلتستان کابینہ اراکین کی تعداد میں اضافے پر غور شروع

گلگت(سٹاف رپورٹر)گلگت بلتستان گورننس آرڈر 2018 میں ترمیم کے زریعے کابینہ اراکین کی تعداد میں اضافے پر غور کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے سفاشات وفاقی حکومت کو بھجوانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان حکومت میں شامل اراکین اسمبلی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لئے گورننس آرڈر میں کابینہ اراکین کے طے شدہ حد میں ترمیم کے زریعے کابینہ میں توسیع کے فارمولے پر عملدرآمد کے لئے گورننس آرڈر میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ابتدائی طور پر حکومتی سطح پر مشاورت کے زریعے وفاقی حکومت کو سفارشات بجھوانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔وزیر اعظم پاکستان سے بطور چیئرمین گلگت بلتستان کونسل گورننس آرڈر میں ترمیم کی منظوری ملنے کے بعد گلگت حکومت کی کابینہ میں توسیع کی جائیگی اور اپوزیشن بنچوں سے حکومت میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی کو کابینہ شامل کرنے کے لئے راہ ہموار کیا جائیگا۔
خیال رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کے 33 رکنی ایوان میں کابینہ اراکین کی تعداد 14 پر مشتمل ہے اور ایسے میں مذید اراکین کی شمولیت کے لئے گورننس آرڈر میں ترمیم ناگزیر ہے، اس حوالے سے حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل مکمل ہوا ہے۔