تمام ادارے ٹورسٹ سیزن کے اختتام تک تزئین و آرائش کا کام جاری رکھیں،ڈپٹی کمشنر گلگت
گلگت (وطین نیوز)ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت کی چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں ڈی ایچ او گلگت، ڈی ایف ایف جنگلات، ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت،سوشل ویلفیئر گلگت،ڈی ڈی آئی، ضلعی انتظامی آفیسر ڈی سی آفس گلگت، اے ڈی سیاحت، اے ڈی جی بی ڈی ایم اے، اے ڈی فوڈ، ڈی ایس پی ٹریفک، سی او ضلع کونسل گلگت سی ایم ایم سی گلگت، ڈی ایم او گلگت اینڈ جوٹیال اور دیگر متعلقہ اداروں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصب ایمان ہے اور اپنے ایمان کومکمل کرنے کے لئے ہم سب کی ذمہ داری ہے اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اور سیاحت کے شعبے کی ترقی اورسیاحوں کی سہولیات کے لئے تمام ادارے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اس حوالے سے گلگت کے مختلف مقامات پر صفائی ستھر ائی اور تزئین و آرائش کا کام جاری ہیں۔
اس حوالے سے اجلاس کے شرکاء نے اپنی سکیٹر کی تزئین و آرائش کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر اپنے سکیٹر پر تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جو کہ بارش کی وجہ سے روکا ہوا ہے اور موسم صاف ہوا تو تزئین و آرائش کے موں میں تیزی لائی جائیگی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اے ڈی فوڈ گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں 464 ڈیلروں کو ہدایات جاری کریں کہ وہ بھی صفائی ستھر ائی اور تزئین و آرائش کو یقینی بنائیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن مقامات پر روڈ سائیڈ کے د دیواروں اور فٹ پاتھ کی خوبصورتی کے لئے کلر بھی کریں اور روڈ کے خالی جگہوں میں گرین بیلٹ بنانے، درختگان اور کہ ٹوئن بریجز پر لائٹس لگانے کے کاموں میں تیزی لائیں اس کے علاوہ تمام ادارے ٹورسٹ سیزن کے اختتام تک تزئین و آرائش کا کام جاری رکھیں۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ڈی ایم او گلگت اور جوٹیال کو بھی سختی کے ساتھ ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت اور جوٹیال کی صفائی ستھرائی کو ہر صورت یقینی بنائیں صفائی ستھرائی میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ گلگت اور جوٹیال سکیٹر کی صفائی ستھرائی کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور دونوں محکموں کے ملازمین کسی بھی مقام پر ڈیو ٹی پر تعینات ہیں اُن کی تمام تر تفصیلی لسٹ مرتب کر کے جلد از جلد پیش کریں۔