تعلیم و صحتگلگت بلتستان

وائس چانسلرکے آئی یو سے ڈائریکٹر سپارکو گلگت بلتستان کی ملاقات

گلگت (وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ سے ڈائریکٹر  سپارکو گلگت بلتستان ڈاکٹر محمد اقبال نے ملاقات کی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں جیوٹیکنالوجیز سمیت مختلف تحقیقی میدانوں میں جامعہ قراقرم کے ساتھ مشترکہ طور پر کام کرنے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں وائس چانسلر کے ہمراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آفتاب احمد خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرامت علی سمیت  سپارکو گلگت بلتستان
 کے دیگر زمہ داران موجود تھے۔
اس سے قبل وائس چانسلر نے فیکلٹی آف انجینئرنگ کی ٹیکنکل ری ویو سمیت جامعہ میں جاری تعمیراتی امور سے متعلق منعقدہ  اجلاس کی صدارت بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button