اہم ترینگلگت بلتستان

حکومت نے استور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے ماسٹر پلان کی منظوری دے دی

استور(وطین نیوز) ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا کہ مستقبل قریب میں استور شہر کی تعمیر منصوبہ بندی کے تحت ہوگی اس مقصد کے لیے حکومت نے زندگی کی تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ماسٹر پلان بنانے کی منظوری دی ہے اور اسی بنیاد پر کنسلٹنٹ نے ماسٹر پلان تیار کیا ہےماسٹر پلان میں زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں استور شہر کے مکینوں کو زندگی کی تمام سہولیات میسر آسکے۔
ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق نے کہا ہےماسٹر پلان کے مسودہ کا ایک بار پھر جائزہ لیا جاۓ گا اور تمام شراکت داروں کی راۓ لی جاۓگی۔ اگر کوئی قابل عمل تجویز سامنے آتی ہے تو اس سے ماسٹر پلان کا حصہ بنایا جاۓ گا. اس حوالے سے تمام شراکت دار ماسٹر پلان کا ایک بار پھر بغور جائزہ لیں اور اگر کوئی تجویز ہو تو اس سے تحریری شکل میں جمع کرائیں تاکہ اس سے ماسٹر پلان میں شامل کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنر استور نے پینے کا صاف پانی کے لیے واٹر کمپلیس کی تعمیر کو اس ماسٹر پلان کا حصہ بنانے کہ تجویز دی. ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس ماسٹر پلان  استور شہر کی ترقی میں ایک سنگ میں ثابت ہوگا. اور لوگوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم ہوسکیں گی۔
مستقبل میں استور شہر کی تعمیر وترقی کے لیے ماسٹر پلان کی تیاری کے سلسلے میں شراکت داروں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقدہ ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق, ایس پی استور وزیر نیک عالم, اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر وجاہت سلیم, اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احمد , لائن ڈیپارمنٹ کے ہیڈز, صحافی اور مقامی عمائدین نے شرکت کی۔سیشن کے دوران شرکاہ نے ماسٹر پلان کے حوالے سے مختلف نوعیت کے سوالات کرکے اطمنان کا اظہار کیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button