استور ہلبچ واٹرسپلائی سکیم منظور ہوگئی ہے، منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، شمس لون
استور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے گوریکوٹ سے متصل گاؤں ہلبچ کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی واٹرسپلائی سکیم منظور ہوچکی ہے جلد اس میں کام شروع کردیا جائے گا۔شمس الحق لون نے واٹر سپلائی سیکم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے گوریکوٹ سے محتصل پہلا گاؤں ہلبچ جس میں تقریبا ایک سوبیس گھرانے صاف پانی کی سہولیت سے محروم تھے ذاتی دلچسپی سے اے ڈی پی میں شامل اس منصوبے کو منظور کرویا ہے اوراس کا سائڈ سلیکشن بھی ہوگیا جلد اپریل کے مہنیے میں باقدہ کام کا آغاز کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا سکیم کے پہلے مرحلے میں پانی کے بڑی ٹینک بنادی جائیگی اوردوسرے مرحلے میں پائپ لائن کی تنصیب کا کام جاری شروع کیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا واٹر سپلائی سکیم کو عوام علاقہ کے بھرپور تعاون سے جلد مکمل کر لیں گے تاکہ اس علاقے کے لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر آسکے،
علاقے میں صاف پانی کی انتہائی قلت ہے،جس کی وجہ سے مرد وخواتین دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں،عوام کو جلد صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔صوبائی حکومت عوام کو بنیادی خدمات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورکوشش ہے کہ صوبہ معاشی طور پر مستحکم ہو، مشکلات کے باوجود صوبائی حکومت عوامی خدمات، بنیادی صحت سہولیات، تعلیم کی فراوانی کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
شمس لون نے کہا ہے کہ حکومت سے جتنا ہوسکے گا عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے گی اور بنیادی حل طلب مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے اور استورکے عوامی مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔