اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کرینگے، حاجی گلبر

گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے قرشی گروپ کے اعلیٰ عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلگت بلتستان میں کام کرنے والے فلاحی اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس حوالے سے صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کے بہتر سہولیات کی دستیابی کے حوالے سے سیکریٹری صحت کو ہدایت کی کہ قرشی گروپ کے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ مل کر اپنی سفارشات تیار کریں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں میڈیسنل پلانٹ بڑی تعداد میں موجود ہیں۔ میڈیسن پلانٹ کی کوئی واضح پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ان اہم میڈیسنل پلانٹ سے فائدہ نہیں لیا جارہاہے۔

میڈیسنل پلانٹ کی پالیسی تیار کرنے کیلئے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی جائے گی تاکہ ان قدرتی وسائل سے استعفادہ حاصل کیا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button