اہم ترینگلگت بلتستان

کے آئی یو، بی ایس سمسٹر خزاں سال 2024 میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلباء کی اسرار پر بی ایس سمسٹر خزاں سال 2024کے لیے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کردیاگیا۔شعبہ تعلقات عا مہ کے آئی یو کے مطابق نئے شیڈول کے مطابق 30اگست 2024تک داخلے جاری رہیں گے۔

اب تک سمسٹرخزاں سال 2024میں داخلہ لینے کے لیے تیرہ سو سے زائد طلبہ وطالبات نے داخلہ فارم جمع کروائے ہیں۔طلباء کی جانب سے پرزور اسرار پر وائس چانسلر نے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کرنے کااعلان کیاہے۔

لہذا طلبہ و طالبات آن لائن بمعہ رجسٹریشن فیس 1500روپے بنک چالان کے ساتھ فارم جمع کروا کر حاصل کرسکتے ہیں۔داخلے کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے KIUکے آیڈیشنل رجسٹرار ایڈمیشن کے دفتریا پھر KIUکے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button