اہم ترینگلگت بلتستان

پی ٹی آئی سیاسی نہیں ایک دہشتگرد جماعت ہے،حفیظ الرحمن

گلگت(سٹاف رپورٹر)سابق وزیراعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد سے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہئے۔ایک سال قبل ہماری قومی عزت اور وقار کی علامتوں اور پاک وطن کے تقدس پر حملہ کیا گیا اور ایک منعظم منصوبہ بندی کے تحت ریاست پاکستان کو توڑنے کی سازش کی گئی سانحہ 9مئی میں ملوث شر پسندوں، سہولت کاروں اور اکسانے والوں کے لیے کوئی معافی نہیں ہے ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے

انہوں نے کہا کہ جھوٹ کے لبادے میں سچ کی روشنی کو نہیں چھپایا جا سکتا، آج سے ایک سال قبل نہ صرف ہماری قومی عزت اور وقار کی علامتوں پر حملہ کیا گیا۔ بلکہ یہ حملہ پاک وطن کے تقدس کو پامال کرنے کے مترادف تھاانہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی نہیں ایک فاشسٹ اور ایک دہشت گرد جماعت ہے اس نے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سیاسی دہشت گرد بنایا۔

سانحہ نو مئی سانحہ مشرقی پاکستان سے بڑھ کر ہے۔پاکستان میں عمران خان اور جی بی خالد خورشید کو ایک سازش کے تحت اقتدار دلایا گیا تھا یہ بھی ایک سانحے سے کم نہیں تھا اس سے قبل بھی تحریک انصاف نے ملک کے خلاف کئی سازشیں کئے مگر پاک فوج اور پاکستانی عوام نے ملک دشمنوں کو سازشوں کو ناکام بنادیا

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی مخلوط حکومت میں ہماری جماعت حصہ دار عوام کے فلاح بہبود کے لئیے ہیں کسی دو نمبری کے لئے ہم شامل نہیں ہیں سابق وزیراعلی گلگت بلتستان و صوبائی صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مذید کہا کہ تحریک انصاف فاشسٹ جماعت ہے پلان کے تحت 9 مئی کے روز پاک فوج کے تنصیبات پر حملہ کیا گیا ان شر پسندوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا سانحہ نو مئی سانحہ۔شرقی پاکستان سے بڑھ کر ہے انہوں نے کہا گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کو حکومت دلانا بھی ایک سانحہ سے کم نہی تھا اس نے ڈھائی سالوں میں ایک روپے کا ترقیاتی کام نہیں کیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہم گلگت بلتستان کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئیے حکومت کا حصہ دار ہیں ان کے کرپشن اور دو نمبریوں کو تحفظ دینے کے لئیے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ گلگت حکومت میں شامل وزراء کی گرفت یقینی بنایا جائے انہوں نے مزید کہا کہ شہد کی بوتل والے گنڈاپور نے گلگت بلتستان کے میگا منصوبے مولانا فضل الرحمن کو ہرانے کے لیئے فروخت کر دیں آج وہ تعمیر و ترقی کی بات کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے نیا پاکستان بنانے والوں نے نہ صرف شرپسندوں کے ہمراہ سیاست کی آڑ میں نفرت و انتشار کی بنیاد ڈالی ہے بلکہ عوام کو پاک فوج کے خلاف بغاوت پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے نو مئی کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہیں ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے

اگر اب بھی شر پسندوں کو سزا نہی دی گئی تو ملک میں ایک اور 9 مئی کا سانحہ ہو سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ھم نے اپنے دور میں گلگت بلتستان میں کھربوں روپوں کے بڑے منصوبے لائیں۔بڑے پراجیکٹس پر کام کیئے اور کھربوں کی سیکیمں پائپ لائن میں تھی مگر خان کے چار سال کے دور میں گلگت بلتستان میں ایک میگاواٹ بجلی کا منصوبے پر کام نہیں کیا گیا اج انکی نااہلی کی وجہ سے اج عوام گرمیوں میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے عزاب میں مبتلا ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ خالد خورشید نے مہمانوں کے نام پر کروڑوں خرچ کیئے ڈیزل جنریٹرز کے نام پر ٹیکہ لگا دیا گیا حاجی گلبر کو چاہیئے کہ وہ باتیں کرنیکے بجائے تحقیقاتی اداروں کے زرئیعے تحقیقات کرائیں اور ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں گلگت بلتستان میں ڈیرھ ارب روپے کرائے جنریٹرز کے نام پر خرد برد کئے گئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں آج کی کابینہ میں شامل سابق ادوار میں ہونے والی سنگین مالی بدعنوانیوں میں برابر کے شریک ہیں

اس کے علاوہ ساڑھے سات کروڈ روپے گلگت بلتستان کی عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں رکوانے کے لئے خرچ کی گء ہیں اور آج عدالتی نظام متاثر ہے اس کے ذمہ دار بھی سابقہ کابینہ کے اراکین ہیں ان کے خلاف تحقیات ناگزیر ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button