سن یونٹ کی کاوشوں سے نیوٹریشن کے منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں،ایڈیشنل چیف سیکریٹری
گلگت(وطین نیوز)سن یونٹ محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور یونیسیف کے زیر اہتمام ای سی ڈی فریم ورک پر سرکاری اور نجی سیکٹر کے نمائندوں کے لئے تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) مشتاق احمد نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ یونیسیف اور روپانی فاونڈیشن کی ٹیم کئی دنوں سے مسلسل اس تربیتی ورکشاپ میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں،جن کے ہم مشکور ہیں۔
انہوں نے کہا بلخصوص یونیسیف پاکستان کا بھی شکر گزار ہیں جن کی تعاون سے گلگت بلتستان کے مختلف سرکاری محکموں کی مالی معاونت کی وجہ سے محکمہ صحت، تعلیم، سوشل ویلفیئر، نیوٹریشن کے مختلف منصوبوں پر کام ہو ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کی گرتی ہوئی غذائی اعداد شمار کی پیش نظر یونیسیف کی تعاون سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقی میں قائم سن یونٹ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔
گلگت بلتستان میں سن یونٹ کی کاوشوں سے گورنمنٹ سیکٹر میں نیوٹریشن کے مختلف منصوبوں اور پالیسی سازی میں اہم پیش رفت ہوئی ہیں،جس میں سکول نیوٹریشن پروگرام، فوڈ پروگرام، واٹر اینڈ سینیٹیشن پروگرام، ای سی ڈی پروگرام اور ملٹی سیکٹورل پوورٹی پروگرام وغیرہ شامل ہیں۔بعد اذاں تربیتی پروگرام میں یونیسیف اور روپانی فاونڈیشن کے ماہرین نے ای سی ڈی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے عملی طور پر سمجھانے کے لئے مختلف گروپ ڈسکشنز بھی کرائے،جس میں سوال و جواب کا سیشن اور مختلف پینٹینگز کے ذریعے شرکاء کو ای سی ڈی کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔