اہم ترینگلگت بلتستان

ووٹرز کے مشکور، کابینہ میں ذمہ داری ملی تو گلگت بلتستان کی خدمت کرینگے،طارق فضل چوہدری

اسلام آباد (وطین نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر و نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی الیکشن میں زبردست کمپین کرنے پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر بحیثیت سپیشل کوآرڈینیٹر شراف الدین فریاد اور رکن گلگت بلتستان اسمبلی رانی صنم بی بی فریاد صاحبہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ان سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ آپ دونوں نے قومی الیکشن کمپئین میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا باالخصوص اسلام آباد و راولپنڈی سمیت مانسہرہ کے علاقوں میں مقیم گلگت بلتستان کے باسیوں کا ووٹ مسلم لیگ،ن، کے امیدواروں کو دلانے میں جو فعال کردار ادا کیا قابل تعریف ہے جس کے لئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ میر افضل خان ان کے اچھے دوست بھی ہیں اور حالیہ الیکشن میں انہوں نے بھی ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے وزراء کے حوالے سے ابھی کوئی بھی فیصلہ فائنل نہیں ہوا ہے انشاء اللّٰہ جو بھی ذمہ داری ملے گی تو احسن طریقے سے نبھائیں گے اور گلگت بلتستان کے بھی بھائیوں کے مسائل کے حل کے لئے وہ اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے مشیر شراف الدین فریاد اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی رانی صنم بی بی فریاد نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہار پہنائے اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button