اہم ترینگلگت بلتستان

ویمن ڈویلپمنٹ کے ویمن ڈے پروگرام میں سٹیج پر مردوں کا قبضہ حیران کن ہے،سیدہ مغل

گلگت (وطین نیوز)سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان سیدہ مغل نے وومن ڈویلوپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی طرف سے وومن ڈے پروگرام میں پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت کے صوبائی عہدے دار روں کو انداز کر کے مردوں کو مدعو کر نے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری قاید شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان میں خواتین کے حقوق کے تحفظ اور حصول کے لیے حقیقی معنوں میں اقدامات اور اصلاحات کیں. خواتین کو سیاست میں حصہ لینے کے لیے اپنا کردار ادا کیا. اور رول ماڈل بنی.

خواتین کے حقوق کی جلد فراہمی کے لئے شہید بے نظیر بھٹو نے وومن تھانے فرسٹ وومن تھانے بناے. جہاں خواتین عملہ سایلین کے مسائل حل کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے. حال ہی میں لاہور میں ایک بہادر پولیس خاتون آفیسر نے ایک خاتون کی جان بچانے میں کامیاب ہو ی. خواتین کے لئے بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے خواتین ججز اور کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے.

سیدہ مغل نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کے معاشی مسائل کے حل کے فرسٹ وومن بنکوں کا قیام کا اعلان کیا تھا جس سے آج ایک خاتون بلا خوف وخطر اپنے معاشی معاملات کو حل کرنے کے لیے فرسٹ وومن بینکوں سے لون لیتی ہیں اور کاروبار کر اپنے اور اپنے بچوں کی کفالت کر کے باوقار زندگی گزار تی ہیں.

سیاسی جماعتوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے خواتین کے لیے الگ کوٹہ سسٹم متعارف کرایا جس کے بدولت پاکستان میں خواتین کی ایک اچھی خاصی تعداد اسمبلیوں میں نمائندگی کررہی ہے،زچہ بچہ کی نگہداشت کے لیے دور دراز علاقوں میں لیڈی ہیلتھ ورکرز ایک لاکھ سے زائد تعینات کیا۔ہم گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب سے پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کو وومن ڈے کے پروگرام میں نظر انداز کر کے مردوں کو ترجیح دینے اور پسند نا پسند کی بنیاد پر من پسند افراد کو مدعو کر نے پر مطالبہ کر تے ہیں زمیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button