پنشن ریفارمز واپس، ٹیچنگ الاؤنس تمام صوبوں کو یکساں طور پر دیا جائے،آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن
گلگت(سٹاف رپورٹر)ریفارمز کے نام پر سرکاری ملازمین کی پنشن میں ڈالا گیا ڈاکا کسی صورت قبول نہیں پنشن ریفارمز کو فورا واپس لیا جائے ٹیچنگ الاؤنس تمام صوبوں کو یکساں طور پر دیا جائے۔
تعلیمی اداروں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں حکومت تعلیمی اداروں کی نجکاری سے باز رہے اکتوبر تک ہمارے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرینگے۔ آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداروں کا سنٹرل پریس کلب گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کی انتہائی افسوس سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ملک میں تعلیم جیسے انتہائی اہم شعبے کو حکمران اپنے اہم ترجیحات میں شامل نہیں کرتے ہیں،
جس کی وجہ سے پورے پاکستان میں اساتزہ بہت سارے مسائل سے دو چار ہیں ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن (APPLA) کا دو روزہ اجلاس منور عباس صدر آل پاکستان پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کی صدارت میں گلگت میں منعقد ہوا جس میں مندرجہ زیل مطالبہ کیا گیا کہ ریفادمز کے نام پر سرکاری ملازمین کی پنشن یہ ڈالا گیا ڈاکہ کسی صورت میں قابل قبول نہیں
پنشن ریفرامز کو فی الفور واپس لیا جائے۔خیبر پختونخواہ طرر پر تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر اور وفاق کے کالج اساتذہ کیلئے پانچ در جاتی سروس سٹرکچر (Stier service structure) دیا جائے۔ ملک کے سرکاری ملازمین سے لی جانے والی ٹیکس میں اساتزہ کو مستثنی قرار دیا جائے۔
مہنگائی کی تناسب سے میڈکل الاونس، باؤس رینٹ اور کنونس الاونس کو unfreeze کر کے پڑھایا جائے۔دیگر سرکاری افسران کی طرح گریڈ 20 سے اوپر کے کالج اساتزہ کو بھی Orderly Allowance دیا جائے۔ٹیچنگ الاوتنس تمام صوبوں میں یکساں طور پر دیا جائے۔دیگر صوبوں کی طرح صوبہ سندہ میں بھی کالج اساتزہ کو ڈسپیرش ریڈکشن الاؤنس (DRA) دیا جائے۔ بلوچستان اور خبیر پختونخواہ کی طرح تمام صوبوں بشمول گلگت بلتستان و آزاد کشمیر اور وفاق کے کالج دیا جائے۔ Benevolent Fund اور Group Insurance Fund دیا جائے تعلیمی اداروں کی نجکاری سے باز رہا جائے۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح مکمل سٹرکچر کے ساتھ Full-fledged ڈائرکٹریٹ بنایا جائے۔
گلگت بلتستان میں التوا کا شکار tier structure پر فی الفور عملد رآمد کرایا جائے۔ گلگت بلتستان کالچوں میں جو بلڈنگ بشمول 85 مکمل ہو چکے ہیں ان کی Creations جلد از جلد مکمل کی جائیں۔صوبہ بلوچستان طرز پر گلگت بلتستان کالج اساتزہ کیلئے Higher Studies Policy متعارف کروا کے عملد رآمد کروایا جائے۔بائر ایجوکیشن کمیشن کے سکالرشپ پروگرامز میں گلگت بلتستان کے کالجز اساتذہ کو نتاسب دی جائے۔گلگت بلتستان کی کالجز کے BS Programs کے طلباء و طالبات کو Laptop scheme میں شامل کیا جائے۔