اہم ترینگلگت بلتستان

استور ویلی روڈ کے کام میں تاخیری حربے برداشت نہیں ہونگے، چیف سیکرٹری

استور (رانا نیک عالم) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد میرزہ کا اپنے دورے استور کے موقع پر تیسرے روز بھی ڈویہاں چیک پوسٹ قریب تعمیر کیا گیا معلوماتی سینٹر اور مشکن کے مقام پر ضلع کونسل کے تعاون سے تیار کیے گئے سیاحوں کے لیے سینٹر کا افتتاح کیا

اس پہلے چیف سیکریٹری سیراٹ گئے اراکین امن کیمٹی استور سپریم کونسل ہیڈ کواٹر ایکشن کیمٹی اور عمائدین استور نے بھی ملاقاتیں کی جس میں استور کے تمام جملہ مسائل مشکلات اور سیلاب متاثرین کی بحالی استور ویلی روڑ استور شغر تھنگ سکردو روڑ سٹی بوٹیفکشن دو میگاواٹ بجلی گھر کے حوالے سے بات چیت کی

دورے کے آخر میں استور پریس کلب کے صدر وہاب ربانی اور کابینہ سے خصوصی بات چیت کی صحافیوں نے بھی گزشتہ دس سالوں سے بھی زیادہ عرصے سے التوا کا شکار چھ میگاواٹ پکوری پاور پراجکٹ دو میگاواٹ یچھلیتو پاور پراجکٹ کے ساتھ تاخیر کے شکار دو اہم پی ایس ڈی پی کے منصوبوں استور ویلی روڑ شغر سکردو روڑ اور جاری ترقیاتی منصوبوں سٹی بوٹیفکشن۔ منصوبے مزید کلواٹ صحت تعیلم کمنوکشین کے مسائل کے اوپر بھی تفصلی بات کی اس موقع پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استور ویلی روڑ کے اوپر ابھی سختی کی جائیگی اب کسی قسم کی کوتائی تاخیر حربے قابل برداشت نہیں ہونگے

دو میگاواٹ یچھلتو پاور منصوبے کو مکمل کرکے صرف ایک ہفتے سے پہلے پہلے بجلی فراہمی کے احکامات دے گئے ہیں ایک ہفتے سے پہلے یہ منصوبے آن ہوگا اور پہلے چند دنوں تک آدھا چلایا جارہا ہے بعد میں مکمل آن ہوگا ڈاکٹروں کے مسائل حل کرتے ہوئے چند ایک ماہر سرجنوں کے ساتھ دیگر ڈاکٹرز بھی تعینات کیے جارہے ہیں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی عملی طور پر اقدامات کیے جارہے ہیں

سٹی بوٹیفیکشن منصوبے کو بروقت تکمیل کے حوالے سے انشااللہ مزید بہتر اقدامات کرینگے گندم کے حوالے سے جو شکایات تھی اسکی بھی درستگی کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے گئے ہیں استور کے تمام سیاحتی مقامات کے اندر سیاحوں کو ہر قسم کی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ہم روڑ کے اوپر خصوصی توجہ دینگے ضلع استور کی خوبصورتی اور پسماندہ گی کی وجہ سے انشاللہ جتنے بھی دستیاب وسائل ہونگے یہاں کی تعمیر و ترقی فلاع وبہود لوگوں کے مسائل مشکلات کو بروقت حل کرکے ایک مثالی شہر بنانے کی کوشش کرینگے

انشاللہ اپ ہم سب مل کر اس معاشرے کو ٹھیک کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی سطع پر عوام کی خدمت کرنی ہے اس مرتبہ صرف ایک طرف استور ویلی روڑ کے اوپر خصوصی توجہ دینے کی وجہ سے بڑی تعداد میں سیاح استور آچُکے ہیں ڈی ایچ کیو ہستپال کے اندر بجلی کی کم وولٹیج کے حوالے سے شکایات بھی دور کیے جائینگے

جنگلات اور دیگر قدرتی وسائل میں اضافہ اور اسکے تحفظ کے حوالے سے بھی بہت اہم اقدامات کیے گئے ہیں اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون ایڈشینل چیف سیکریٹری مشتاق احمد کمشنر دیامر استور ڈویثرن فصیل احسان پیرزادہ ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق اور دیگر محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button