اہم ترینگلگت بلتستان

سیکٹری خزانہ عزیز احمد جمالی نے بیٹے کے ہمراہ خسر گنگ چوٹی سر کر لی

شگر( عابد شگری ) سیکریٹری فنانس گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی اور ان کے بیٹے حمزہ جمالی نے خسرگنگ چوٹی سر کرلی ۔

انہوں نے صرف 12 گھنٹے میں چوٹی سر کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ اپنے بیٹے اور دو اور کوہ پیماؤں کیساتھ انجام دی۔ ساتھ انہیں خسرگنگ سر کرنے والے کسی پاکستانی سرکاری اعلی آفیسر ہونے کا عزاز اپنے نام کرلیا۔

عزیز جمالی نے اپنے بیٹے حمزہ جمالی کیساتھ خسرگنگ چوٹی 10 کی درمیانی شب سر کرلی ۔ خسرگنگ سر کرنے کے بعد واپس شگر پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہاڑوں پر چڑھنا ان کا شوق ہے اور اپنی شوق کو تسکین بخشنے کیلئے خسرگنگ پر مہم جوئی کی ۔ جوکہ کامیاب رہا ۔

انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے کم وقت میں اس چوٹی کو سر کرلیا ۔ عزیز جمالی اس سے قبل بلترو سمیت کئی چوٹیوں پر ٹریکنگ کرچکا ہے۔ وہ خسرگنگ چوٹی سر کرنے والی پہلے پاکستانی اعلی آفیشل ہے۔ اس سے قبل کسی پاکستانی اعلی آفیسر نے اس چوٹی کو سر نہیں کرسکا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button