کے آئی یو میں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب
گلگت (وطین نیوز) 77واں یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی مین کیمپس میں پرچم کشائی کی شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب میں یونیورسٹی کے سینئر اساتذہ، انتظامی آفیسران اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار اور دیگر آفیسران نے پرچم کشائی کی۔
پرچم کشائی کی تقریب میں آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے رجسٹرار کے آئی یو ڈاکٹر عبدالحمید لون نے کہاکہ آزادی بزرگوں کی خدمات اور قربانیوں کوسلام پیش کرنے اور ملکی ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے عوام،جامعہ قراقرم کے انتظامی و تدریسی آفیسران،طلبہ وطالبات سمیت پاکستانی قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ہمارے پاس امانت ہے ہم نے اس امانت کی حفاظت کرنی ہے اور ملک کو مضبوط بنانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروکار لانا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم عہد کرتے ہیں کہ عرض پاک کی تعمیروترقی کے لیے ہمیشہ اپنا کردار ادا کریں گے۔تاکہ اس ملک عزیز کے قیام کا مقصد شرمندہ تعبیر ہوسکے۔انہوں نے قومی ہیروز بلخصوص افواج پاکستان کے شہداء سمیت دیگر تمام شہیداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم سکون کی زندگی گزار رہے ہیں۔انہوں نے یوم آزادی کے حوالے سے بہترین پروگرام منعقد کرنے پر پرووسٹ آفس اور سٹوڈنٹ افیئرز آفس کو مبارک باد پیش کیا۔اس سے قبل پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس نے بھی خطاب کیااورآزادی کو عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے ہر فرد کو ملکی فلاح وبہبو د میں بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ی
وم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدپرچم کشائی تقریب میں جامعہ کے طلباء نے اپنے منفرد انداز میں تقاریر کرکے شرکاء کے دلوں میں ملک سے محبت کا جذبہ پیدا کرنے سمیت سریلی آوازوں میں ملی نغمے گا کر تقریب کو چار چاندلگایا۔