اہم ترینگلگت بلتستان

معاون خصوصی اطلاعات بس حادثے میں جاں بحق طالب علم کے گھر پہنچ گئے

ہنزہ (وطین نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و معاون خصوصی وزیر اعلی ایمان شاہ چلاس بس حادثے میں وفات ہونے والا حسینی گوجال سے تعلق طالب علم مرحوم زکریا علی کے گھر تعزیت کے لئے پہنچ گئے۔

معاون خصوصی نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی گلگت کیجانب سے بھی لاوحقین سے اظہار تعزیت و ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ غم کے اس گھڑی میں صوبائی حکومت آپ کے ساتھ ہے اللہ تعالی مرحوم طالب علم زکریا علی کے علاوہ دیگر مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کریں اور لاوحقین کو صبر جمیل دیں۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا دی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان ان بس حادثے کی مکمل تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی ہے اور آئندہ کے لئے مسافر بسوں کی فٹنس و دیگر معاملات پر کڑی پر نظر رکھی جائیگی۔

اس موقع پر مرحوم کے لاوحقین نے حکومت بلخوص چلاس کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نہ صرف حالیہ بس حدثہ بلکہ ماضی میں ہونے والی ٹریفک حادثوں میں اپنی جانوں کا پروا کئے بغیر میتیوں کے علاوہ زخمیوں کو بروقت ریسکیو کیا ہے چاہیے دن ہو یا رات۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مسافر بس ہو یا کار یا وین گاڑیوں کی فٹنس اور اوقات کا خیال رکھا جائے تاکہ ایسے حادثات آئندہ رونما نہ ہو۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button