اہم ترینگلگت بلتستان

کنگ سلمان ریلیف،آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10ہزار فوڈ باسکٹس کی تقسیم

اسلام آباد(وطین نیوز) کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے رمضان المبارک کے دوران آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں فوڈ باسکٹس کی تقسیم کامیابی سے اختتام پذیر۔فوڈ باسکٹ پروجیکٹ پاکستان 2025 کے تحت، کنگ سلمان ریلیف نے 10,000 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں، جن سے 70,000 ضرورت مند افراد کو غذائی امداد فراہم کی گئی۔

یہ اقدام آزاد جموں و کشمیر کے پانچ اضلاع نیلم ویلی، مظفر آباد، جہلم ویلی، باغ اور سدھنوتیاور گلگت بلتستان کے چھ اضلاع دیامر، استور، غذر، ہنزہ، شگر اور نگر میں مکمل کیا گیا۔ہر 95 کلوگرام وزنی فوڈ باسکٹ میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی اور 5 کلو دال چنا شامل تھا، تاکہ رمضان المبارک کے دوران مستحق خاندانوں کو بنیادی غذائی اشیاء فراہم کی جا سکیں۔

یہ تقسیم مؤثر، شفاف اور منظم طریقے سے مقامی حکام اور کنگ سلمان ریلیف کے شراکت دار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے مکمل کی گئی۔اس وسیع پیمانے پر امدادی آپریشن کو عملی جامہ پہنا کر، کنگ سلمان ریلیف نے اپنی غیر متزلزل انسانی ہمدردی کی وابستگی کو مزید مستحکم کیا، تاکہ رمضان اور اس کے بعد بھی مستحق برادریوں میں غذائی تحفظ اور بحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button