غذر،نالہ جات سے مویشیوں کی چوری کے خلاف سینگل میں احتجاجی دھرنا
غذر (بیورو رپورٹ) سینگل،گیچ،تھنگداس اور گوہر آباد کے عوام کا نالہ سینگل سے مال مویشیوں کی چوریوں کے خلاف سینگل ریسٹ ہاؤس میں احتجاجی دھرنا
ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن اور ایس ایس پی غذر شیر خان سینگل پہنچ گئے اور عمائدین سے ملاقات کی اس موقعے پر ڈپٹی کمشنر غذر نے اپنے دائرہ اختیار کے مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا پر امن طور پر منتشر ہوگیا اس موقعے پر مطالبات کے حل کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی
دھرنے میں موجود عوام اور عمائدین کا مطالبہ تھا مال مویشی کی چوری کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور چوری شدہ مال مویشیوں کو برآمد کیا جائے انھوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی گاہکوچ میں بھی احتجاج ہوا تھا مگر کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی سینگل نالہ سب سے بڑا نالہ ہے جہاں دو پولیس اہلکار شہید ہوئے ایک درجن سے زائد افراد کو قتل کیا گیا ہے اب تک سولہ سو چھوٹے اور آٹھ سو بڑے مال مویشیوں کو چوری کیا گیا ہے
ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ایسی جگہ پر بیٹھایا جائے جہاں چوریوں کے واقعات بڑھ رہے ہیں بارڈر ایریاز میں فورس کی تعیناتی عمل میں لایا جائے ایک نالے کے علاؤہ دیگر نالہ جات میں پولیس تعینات نہیں ہے سول ہسپتال سینگل کی حالت زار ابتر ہوچکی ہے سینگل رہیست ہاؤس کو گرین ٹورازم کے حوالے نہیں کیا جائے نیٹ کا اشو ہے اس کو بہتر بنایا جائے
جب تک روڈ کا معاوضہ نہیں ملتا روڈ پر کام شروع نہیں کیا جائے ڈپٹی کمشنر غذر حبیب الرحمن نے کہا کہ آپ کے مطالبات پورے کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا اور چوری شدہ مال مویشی بھی برآمد ہوگئے ہیں ملزمان بھی جلد گرفتار ہونگے سول ہسپتال سینگل کے حوالے سے جو شکایات ہیں ان کو دور کیا جائے گا نیٹ ورک کے حوالے سے بھی اعلی حکام کو آگاہ کیا جائے گا
ڈپٹی کمشنر کی یقین دہانی پر احتجاجی دھرنا پر امن طور پر منتشر ہوگیا۔