اہم ترینگلگت بلتستان

سکردو، پی آئی اے کی جہاز میت اسلام آباد ائیرپورٹ پر چھوڑ کر لواحقین کو لیکر سکردو پہنچ گئی

سکردو (وطین نیوز) باکمال لوگ لاجواب سروس، پی آئی اے کی فلا ئٹ کے کارگو میں بک بچے کی میت اسلام آباد ائیر پورٹ پر چھوڑ کر جہاز لواحقین کو لیکر سکردو پہنچ گئی، لواحقین کا سکردو ائیر پورٹ پر احتجاج،پی آئی اے عملہ نے چھے سالہ بچے لکی لاش کہ بے حرمتی کی ہے

ان کی غفلت اور لا پرواہی پر ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے سکردو حلقہ نمبر تیں کے سیاسی شخصیت و سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی وزیر وقار نے کہا ہے کہ پی آئی اے پہلے بلتستان کے عوام کے ساتھ زیادتی کر رہے تھے

اس بار میت کی بھی بے حرمتی کی ہے انہون نے کہا کہ گزشتہ دنوان اسلام آباد میں انتقال کرنے والے علاقہ کتی شو کے رہائشی محمد عسکری کا چھے سالہ بیٹا جس کی میت گزشتہ دن پی آئی اے کارگو کے زریعے سکردو لانے کیلے کارگو کی اور صبح سے لیکر ایک بجے تک فلائٹ نہیں ہوئی تاہم ایک بجے فلائٹ ہونے پر میت کے ساتھ موجود لواحقین جہاز میں بیٹھ کر سکردو کیلے روانہ ہوٰے اور سکردو پہنچ کرلواحقین لاؤنچ میں میت پہنچے کی انتظار کرتے رہے سارے سامان پہنچ گئے

لیکن میت نہ پہنچی استفار کرنے پر پی آئی اے عملہ نے کہا کہ میت اسلام آباد میں رہ گئی ہے کل کسی بھی وقت سکردو پہنچادی جائیگی۔جس پر بچے کے مان باپ بیہوش ہوگئے اور دیگر لواحقین کو بھی صدمہ پہنچے۔انہوں نے کہا کہ پی آئی کا یہ رویہ ناقابل معاف ہے انہیں اس جرم پر کاروائی کرتے ہوئے غفلت برتنے والے عملہ کو سزا دینی ہوگی انہون نے کہا پی آئی اے عملہ کی اس مجرمانہ لاپرواہی پر جتنی مزمت کرے کم ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس لاپرواہی پر ایکشن لیا جائے اور لواحقین کو انصاف فراہم لیاجائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button