وائس چانسلر کے آئی یو کا سمسٹر امتحانات کا جائزہ لینے کلاس رومز کا دورہ
گلگت(وطین نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے جامعہ میں جاری سمسٹر امتحانات کے انتظامات اور طریقے ہائے کار کا جائزہ لینے کے لیے کلاس رومزکا تفصیلی دورہ کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق وائس چانسلر نے کلاس رومزکے دورے کے دوران شعبہ جات کی جانب سے سمسٹر امتحانات میں طلبہ وطالبات کے لیے ترتیب دی جانے والے پیپرز اور پیپر لینے کے طریقے کار سمیت دیگر چیزوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے میں وائس چانسلر کے ہمراہ یونیورسٹی ڈینز،ڈائریکٹر ز اور دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔ وائس چانسلر نے شعبہ جات کی جانب سے امتحانات کے بہترین انتظامات کو سراہا۔اس سے قبل وائس چانسلر سے کراچی یونیورسٹی کے سابق ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر نے ملاقات کی۔ملاقات میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں ڈاکٹر مونس احمر نے کے آئی یو کے وائس چانسلر کی جانب سے گلگت بلتستان میں اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے فروغ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔