اہم ترینگلگت بلتستان

وفاق رائیلٹی کی مد میں ہمیں 165ارب روپے کی ادائیگی کرے، وزیر ا علی گلگت بلتستان

اسلام آباد(آ ئی این پی) گلگت بلتستان کے وزیر اعلی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو نظر انداز نہ کیا جائے،وفاق کے ذمہ رائیلٹی کی مد میں ہمیں 165ارب روپے کی ادائیگی بنتی ہے جس سے عوام کو محروم رکھا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھاشا ڈیم کی رائیلٹی اور نیٹ ہائیڈرل منافع پر لوگوں کو ان کے حقوقِ دینے کی یقین دھانی کرائی ہے وزیراعظم کو بتایا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام رائیلٹی سے مطمئن نہیں ہیں وفاق نے وفاقی سطح کی کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے میرے دور اقتدار میں پاکستان سے محبت کرنے والے لوگوں میں اضافہ ہوا ہے،وفاق سے مطالبہ کیا ہے جی بی کو دس سال کے لئیے ٹیکس سے مستثنی قرار دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منگل کے روز گلگت بلتستان ہاؤس میں کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔،وزیراعلی سے ملاقات کرنے والوں میں کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے صدر اصغر حیات، جنرل سیکرٹری رضوان عباسی، ابرار استوری، شیخ منظور، سردار اویس، حریم جدون، فرحاد کھوکھر،ثاقب راٹھور، ظہیر، احتشام یوسف، شاکر عباسی،شامل تھے،

وزیراعلی نے وفاقی دارالحکومت میں کشمیر گلگت بلتستان بیٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے قیام پر دلی مسرت کا اظہار کیا اور نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طویل عرصے سے یہ بات محسوس کررہا تھا کہ دارالحکومت میں ایک ایسی صحافتی تنظیم ہونی چاہیے جو کشمیر اور گلگت بلتستان کے مسائل کو اجاگر کرے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے حل اور اس کو اجاگر کرنے کے لئیے اپنا کردار ادا کرے،

وزیر اعلی نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر خیبرپختونخوا حکومت کو رائلٹی کی مد میں خطیر رقم دی جاتی ہے ہمیں اس پر اعتراض ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگوں کو نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ گلگت بلتستان کا ہر فرد پاکستان سے محبت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئیے بھی ہمیں وفاق نے یقین دہانی کرائی ہے سلطان آباد کے مقام پر نیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بنے گا

اس سلسلے میں بات چیت تقریبا حتمی مراحل میں ہے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں جی بی کے اندر پچاس میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبے لگائے جائیں گے ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ یہ کام ترجیحی بنیادوں پر ہونا چاہیے وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے کہ ان منصوبہ جات کو پی ایس ڈی پی میں شامل کریں گے اور جلد گرانٹ بھی فراہم کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ جی بی میں غذر تا چترال اور استور تک سڑک پر کام جاری ہے خیبرپختونخوا، اور جی بی میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہنگامی طور پر ٹوٹ پھوٹ یا بندش کا شکار شاہراہوں کو بحال کررہا ہے اس میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائی گے اور متعلقہ اتھارٹی کے خلاف سخت ایکشن ہوگا انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے مطابق 165ارب روپے گلگت بلتستان کا حق بنتا ہے تاہم ہمیں رقم کم مل رہی ہے وفاق سے کہا ہے کہ لوگوں کے حقوق کی ادائیگی کے لئیے اقدامات کریں،

انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا احساس محرومی ختم کرنے کے لئیے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہمیں 12سیٹیں دی جائیں جس پر حمایت کا یقین دلایا گیاہے وزیراعلی نے کہا کہ ریاست کے اندر 99فیصد لوگ آئینی صوبے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ1نے فیصد لوگ خود مختاری کی بات کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں مقتدر حلقوں کی مکمل حمایت حاصل ہے،

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی رائیلٹی کے معاملے پر خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں امکان ہے کہ ان کے ساتھ مثبت پیش رفت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button