اہم ترینگلگت بلتستان
گلگت بلتستان کیلئے 13ہزار میٹرک ٹن گندم جاری
گلگت (وطین نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان اور صوبائی وزیر خوراک و سیاحت غلام محمد کی خصوصی دلچسپی اور کوششوں سے پہلی مرتبہ گلگت بلتستا ن کیلئے 13375.5 میٹرک ٹن 100 فیصد مقامی گندم کی دستیابی ممکن ہوئی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری مراسلے میں پاسکو کو ہدایت کی گئی ہے کہ مارچ 2024ء کیلئے 100 فیصد مقامی گندم 13375.5 میٹرک ٹن حکومت گلگت بلتستان کو فراہم کیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی کی جانب سے گلگت بلتستان کیلئے اتنی بڑی مقدار میں 100 فیصد مقامی گندم کبھی بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا مقامی گندم کی فراہمی کا وعدہ پورا ہوا۔