اہم ترینگلگت بلتستان

گلگت بلتستان،اساتذہ کی 2200پوسٹیں جلد مشتہر ہونگی، غلام شہزاد آغا

گلگت (وطین نیوز) صوبائی وزیر تعلیم غلام شہزاد آغا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سند یافتہ اہل اور قابل نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنا ترجیح بنیادوں پر کام شروع کردی ہیں

خطے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ پہلے مرحلے میں اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے بی پی ایس 14 کی 380 سے زائد آسامیوں پر ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی۔

دوسرے مرحلے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بھجوائی جانے والی پوسٹوں کی باقاعدہ منظوری کے لیے وفاقی حکومت نے تیار شدہ پی سی فور مانگ لیاہے انشاء اللہ تقریبا 2200 پو سٹیں بھی جلد مشتہر ہونگی یہ 2003 سے اب تک جن سکولوں اور کالجوں کی عمارتیں تو تعمیر ہوئی تھیں لیکن ان کے کو سٹاف نہیں دیا گیا تھا ان کی پوسٹیں ہیں۔

وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے تیار کی جانے والی سفارشات کابینہ سے منظوری کے لئے سمری بھجوائی گئی تھی جس کی باقاعدہ منظوری دیکر ایک انقلابی قدم اٹھایا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت تعلیم دوست اقدامات کے زریعے صوبے کے طول وعرض میں طلباء کے مستقبل کو روشن بنانے کے لیے کوشش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button