اہم ترینگلگت بلتستان

غذر میں سیلاب سے تباہی،درجنوں رہائشی مکانات منہدم ہو گئے

غذر( وطین نیوز) گوپس کے نشبی علاقہ یانگل کے مقام پر سیلابی ریلے نے تباہی مچادی ہے۔ میں سیلابی ریلے سے 8 رہائشی مکانات مکمل طور پر منہدم ہوگئے ہے جبکہ 30 سے زیادہ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔گوپس یانگل کیمقام پر گلگت چترال مین شاہرہ بھی بند ہے۔

سیلاب کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اب ڈویژنل انتظامیہ موقعے پر پہنچ گئی سیلاب سے 8 گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ 30 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور تیس مویشی خانوں کی نقصان ہوا ہے،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے متاثرہ گھروں کو عارضی خیمے فراہم کر دیے اور ایکسویٹر سے روڈ کو صاف کرکے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔وں بدسوات ایمت میں گلیشیر پگھلنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

ڈی سی غذرحبیب الرحمن کے مطابق گاوں بدسوات ایمت میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔انہوں نے بتایا ہے کہ بروتھ، بازار کٹو، کالونی کائی سمیت کئی علاقوں کا زمینی رابطہ گزشتہ رات سے منقطع ہے۔ڈی سی غذرحبیب الرحمن نے یہ بھی بتایا ہے کہ راستے بحال کرنے کیلئے محکمہ ورکس کی ٹیم متاثرہ علاقے کیلیے روانہ کر دی گئی ہے

۔گلگت بلتستان کے ضلع غذر کے بالائی گاؤں بدسوات میں گلیشیر پگھلنے کا سلسلہ جاری ہے، لینڈ سلائیڈنگ اور دریائی کٹاؤ سے 30 سے زائد گھر ڈوب گئے، جبکہ 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے باعث ڈھائی ہزار سے زائد پھنسے ہوئے افراد امداد کے منتظر ہیں۔گلگت بلتستان کے ضلع غذرمیں چوبیس گھنٹوں سے زائد گزرنے کے باجود گلیشیر ٹوٹنے اور لینڈسلائیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

بدسوات، بلہزسمیت نشیبی علاقوں میں دریائے ایمت میں کٹاو کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اب تک 30سے زائد گھر، دکانیں، فصلیں، درخت اور مویشی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔بدسوات سے لے کر گلگت کے نشیبی علاقوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔گاؤں بدسوات میں مصنوعی جھیل بننے سے 10 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ڈھائی ہزار کے قریب لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب متاثرہ علاقوں میں مضر صحت پانی کے استعمال سے پیٹ اور آنکھوں کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button